Home پاکستان کراچی میں کل ہلکی بارش اوربونداباندی کا امکان

کراچی میں کل ہلکی بارش اوربونداباندی کا امکان

کراچی(سٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے شہر میں کل ہلکی بارش اوربونداباندی کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا مطلع جزوی ابرآلود اور رات کو موسم سرد رہے گا۔ منگل کو بھی شہر میں بیشتر وقت مطلع ابرآلود جبکہ ہلکی بارش اوربونداباندی ہونے کی توقع ہے۔

شہر میں اگلے 48گھنٹوں کے دوران مختلف سمتوں کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ابتدا میں بلوچستان کی شمال مغربی اوربعدمیں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔
اگلے 48گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ 16سے18ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24سے26ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...