بیٹے کی خواہشمند خاتون نے جعلی عامل کے کہنے پر سر میں کیل ٹھونک لی

191

پشاور میں لڑکے کو جنم دینے کی خواشمند خاتون نے جعلی عامل کی باتوں میں آ کر سر میں کیل ٹھونک لی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پشاور پولیس نے منگل کو واقعے کا اس وقت نوٹس لیا جب ایک خاتون نے لڑکے کو جنم دینے کے لیے مبینہ طور پر ایک جعلی عامل کی باتوں میں آ کر اپنے سر میں کیل ٹھونک لی جس کی وجہ سے اسے ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب: جعلی عامل کے کہنے پر والدین نے ڈیڑھ سالہ بیٹی کا گلا کاٹ دیا

سوشل میڈیا پر خاتون کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد پشاور پولیس کے سربراہ عباس احسن نے واقعے کا نوٹس لیا اور ایس پی سٹی عتیق شاہ کو متاثرہ خاتون اور جعلی عامل کا سراغ لگانے کی ہدایت کی۔