متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت سندھ پولیس کے اسپیشل برانچ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے انہیں متنبہ کیا ہے کہ وہ ان کے اور ان کے شوہر کے خلاف کوئی کارروائی نہ کریں، دوسری صورت میں وہ انہیں جواب بھی دیں گی۔
حریم شاہ نے لندن میں صحافی مرتضیٰ شاہ کو دیے گئے انٹرویو میں ایف آئی اے اور سندھ پولیس کے اسیپشل برانچ کے افسران اور عہدیداروں کے لیے نہ صرف سخت زبان استعمال کی بلکہ ان کے لیے نامناسب جملے بھی کہے۔
حریم شاہ نے دبنگ انداز میں کہا کہ ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ بکاؤ ادارے ہیں، ان کے افسران شراب نوشی کرتے اور بھتے لیتے ہیں۔