Home پاکستان عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے، ہیلی کاپٹر سے نوشکی روانہ

عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے، ہیلی کاپٹر سے نوشکی روانہ

[1:26 pm, 08/02/2022] Syed Zahid Abbas: کوئٹہ (بیورورپورٹ)وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم ہیلی کاپٹر سے نوشکی روانہ ہو گئے، عمران خان نوشکی میں ایف سی کی یادگارشہداپرپھول چڑھائیں گے، وزیراعظم نوشکی میں ایف سی کے جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے علاقہ نوشکی جائیں گے۔ وزیراعظم کونوشکی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی ۔ وزیراعظم سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کا حوصلہ بڑھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سیکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیراعظم کو بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کو بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ بلوچستان ترقیاتی پیکج میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

test

test

صحابہ کرام اہلبیت امہات المومنین کی توہین پر قانون سازی

تحریر: محمد ریاض ایڈووکیٹآئین پاکستان کے تحت مملکت کا نا م اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سرکاری مذہب اسلام ہے۔اسکے باوجود پاکستان...

مجھے اس دیس جانا ہے

منشاقاضیحسب منشا مجھ پر پہلی بار اس بات کا انکشاف ہوا جب میں نے نثری ادب میں...

دنیا کا سب سے بڑا مقروض ملک ہونے کے باوجود جاپان ڈیفالٹ کیوں نہیں کرتا؟

گزشتہ سال ستمبر کے آخر تک جاپان اس حد تک مقروض ہو چکا تھا کہ قرضوں کے اس حجم کو سُن...

پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) نے سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔