پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کیلئے لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے۔
لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق واپڈاٹاؤن،جوہرٹاؤن،گارڈن ٹاؤن،ٹاؤن شپ سے آنے والی ٹریفک پنجاب یونیورسٹی میں پارک ہوگی جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ، اچھرہ، وحدت روڈ والی ٹریفک بھی پنجاب یونیورسٹی پارکنگ میں پارک ہوگی۔
ٹریفک ایڈوائزری پلان کے مطابق کاہنہ،کوٹ لکھپت،فیروزپور روڈکی ٹریفک لبرٹی مارکیٹ میں پارک ہوگی جبکہ ڈیفنس اور والٹن سے آنیوالے افراد گلبرگ کی پارکنگ میں گاڑیاں پارک کرینگے۔
اس کے علاوہ کینٹ اورگلبرگ کی ٹریفک ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ میں پارک ہوگی جبکہ مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ پرمختلف مقامات پرڈائیورشن لگائی جائیگی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق مین بلیوارڈ گلبرگ اورفیروز پور روڈپر بھی ڈائیورشن لگائی جائیگی جبکہ مال روڈ،انارکلی،کینٹ گیٹ پیلس،سندرداس روڈ،سلطان پلی،دھرم پورہ ڈائیورشن پوائنٹس ہونگے۔
ٹریفک ایڈوائزری پلان کے مطابق کینال روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلی ہوگی اس کے علاوہ فرودوس مارکیٹ،حسین چوک، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ، سینٹرپوائنٹ، منی مارکیٹ،صدیق ٹریڈسینٹر سے ٹریفک جاسکے گی۔
اس کے علاوہ فیروزپور روڈ براستہ وحدت روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔
ٹریفک ایڈوائزری پلان کے مطابق دوران میچ اچھرہ پل سےکلمہ چوک اور ڈیوس چوک سے کینٹ گیٹ پیلس تک ٹریفک ٹریفک بند رہے گی جبکہ دوران موومنٹ مال روڈ کو 6 سے 9 منٹ تک آواری چوک سے جانب پل نہر مال بند رکھا جائے گا۔
اس کے علاوہ دوران موومنٹ فیروز پور روڈ بھی 6 سے 9منٹ کیلئے مسلم ٹاؤن موڑ سے کلمہ چوک تک بند رہےگا جبکہ جیل روڈ کو 9 سے 11منٹ کیلئےایڈن سینٹر سے شامی چوک اور مین بلیوارڈ ، صدیق ٹریڈ سینٹر سے برکت مارکیٹ تک بند رکھا جائیگا۔
خیال رہے کہ قذافی اسٹیڈيم لاہور میں 10 فروری سے مقابلے شروع ہوں گے جبکہ اسٹیدیم میں صفائی اور عارضی کمنٹری باکس کی تعمیر کا کام جاری ہے۔