Home پاکستان مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پورا کرنا 2 بڑے چیلنج ہیں، گورنر اسٹیٹ...

مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پورا کرنا 2 بڑے چیلنج ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(کامرس رپورٹر) گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو پورا کرنا دو بڑے چیلنج ہیں۔

ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام ایک انٹر ایکٹو سیشن بعنوان ’روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ – اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ایک اقدام‘ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضا باقر نے اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) اقدام سے بھرپور تعاون کرنے پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے کہاکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سعودی عرب میں پاکستانی برادری میں بے حد کامیاب ثابت ہوا ہے، جنھوں نے آر ڈی اے میں شامل ہونے والے 175 ممالک میں مقیم پاکستانیوں میں سب سے زیادہ تعداد میں یہ اکاؤنٹس کھلوائے ہیں اور ان کے ڈپازٹس کی رقم دوسرے نمبر پر بلند ترین ہے۔
اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر رضا باقر نے کووڈ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنی آبادی کی بلند سطح اور کم ترقی یافتہ صحت کے نظام کے باعث پاکستان اس وبا سے زیادہ بری طرح متاثر ہو سکتا تھا، تاہم انھوں نے کووڈ کی مختلف لہروں پر قابو پانے کے لیے این سی او سی سمیت حکومت کے پیشہ ورانہ طرز فکر کی تعریف کی جس کی بدولت دیگر ممالک کے مقابلے میں انسانی جانوں کا کم نقصان ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...