Home پاکستان چوہدری شجاعت سے ملاقات، آصف زرداری نے ق لیگ کو اہم عہدہ...

چوہدری شجاعت سے ملاقات، آصف زرداری نے ق لیگ کو اہم عہدہ دینے کی پیشکش کر دی

ہمارا معاہدہ ہے،5 سال حکومت کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے، چوہدری شجاعت حسین نے معذرت کر لی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) گذشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ کے صدرو سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، ایم این اے سالک حسین، شافع حسین اور رخسانہ بنگش بھی شریک تھے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ آصف زرداری کا استقبال چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی، طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین نے کیا۔ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری نے چوہدری برادران کو سیاسی تبدیلی کا ایجنڈا پیش کیا اور ق لیگ کو پنجاب میں اہم عہدہ دینے کی پیشکش کی جس پر چوہدری شجاعت نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاہدہ ہے،5 سال حکومت کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے،چوہدری شجاعت نے کہا کہ نیا تجربہ نہ کریں، پی ڈی ایم کے اپنے اندر اختلافات ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...