Home پاکستان چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سندھ رجمنٹ کے نیو کرنل انچیف...

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سندھ رجمنٹ کے نیو کرنل انچیف بن گئے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو سندھ رجمنٹ کا نیو کرنل انچیف بنا دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو سندھ رجمنٹ کے کرنل ان چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کرنل کمانڈنٹ سندھ رجمنٹ کے بیجز لگانے کی پروقار تقریب حیدرآباد میں ہوئی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے دونوں افسران کو بیجز لگائے۔

جنرل ندیم رضا سندھ رجمنٹ کے دوسرے نیو کرنل انچیف مقرر ہوئے ہیں جبکہ کور کمانڈر کراچی اور کور کمانڈر راولپنڈی نے جنرل ندیم رضا کو بیج لگایا۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی کرنل کمانڈنٹ سندھ رجمنٹ کے بیجز لگائے گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سندھ رجمنٹ کے تیرہویں کرنل کمانڈنٹ ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے یادگار شہداء پرحاضری بھی دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ مسلح افواج کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھرپور جوش و جذبہ اور عزم چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...