Home پاکستان ۔ تحریک عدم اعتماد جلد لائی جائے گی، شاہد خاقان عباسی

۔ تحریک عدم اعتماد جلد لائی جائے گی، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جلد لائی جائے گی۔

اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 4 سال سے کیس بھگت رہئے ہیں، جج بھی پریشان ہیں، ہم تو ہر پیشی پر آتے ہیں، کہتے ہیں کہ کیمرے لگائیں، نیب اور ایف آئی اے 5 سالوں میں کوئی کیس نہیں بنا سکا، نیب خود کہتا ہے کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں پکڑی، کوئی سیاستدان نہیں پکڑا۔

چیئر مین نیب 5 ماہ سے ڈیلی ویجز پر ہے، انشااللہ جلد ماحول تبدیل ہو گا، کون سا محکمہ نہیں جس میں کرپشن نہیں، ادویات اسکینڈل چینی، گندم سمیت درجنوں اسکینڈلز ہیں، جو لوگ اربوں روپے کھا گئے ان سے بھی حساب ہو گا۔
چیئرمین نیب غیر قانونی مشیروں کے اثاثہ جات تو عوام کو بتائے جائیں، اداروں کے افسران کو کہوں گا کہ قانون کے دائرے میں رہیں۔

ان لوگوں نے ملک کا ہر محکمہ تباہ کر دیا ہے، دنیا میں 16 ممالک کو پاکستان نے کرپشن میں پیچھے چھوڑ دیا، یہ رفتار رہی تو عمران خان کی حکومت دنیا کی نمبر ون کرپٹ حکومت ہو گی۔

تحریک عدم اعتماد کی تشہیر نہیں کی جاتی، تحریک عدم اعتماد تب لائی جاتی ہے جب نمبر گیم مکمل ہوں، تحریک عدم اعتماد جلد لائی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس ناپید، سلنڈر کی مانگ بڑھ گئی

سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس...

کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی...

خوشی کے موتی

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمشک وعنبر سے مہکی زندگی سے بھر پور روشن آنکھوں والا وہ شخص آج پھر میرے پاس...

دہشت گردی کی لہر اور قومی تقاضے!

تحریر؛ شاہد ندیم احمدملک میں دہشت گردی کی ایک بار پھر سے وارداتیں شروع ہو گئی ہیں،اس میں ابتک متعدد افراد...

ڈالر کا بحران اور ہماری معیشت

تحریر؛ جاویدایاز خانمفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ پاکستان کے بیان نے ملک میں کھلبلی مچا دی ہے کہ "پاکستان کا دیوالیہ...