ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی آئندہ فلم ‘بچن پانڈے’ کی پروموشن کے لیے دی کپل شرما شو میں شرکت نہ کرنے کی تمام خبروں کی تردید کردی۔
بھارتی میڈیا میں اکشے کمار اور کپل کے درمیان جھگڑے کی خبریں گردش کررہی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ اکشے ‘دی کپل شرما شو’ میں اپنی اگلی فلم ‘بچن پانڈے’ کی پروموشن کے لیے نہیں آئیں گے۔
تاہم اب کپل شرما نے میڈیا پر چلنے والی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا اورکہا کہ’ میں نے ابھی اکشے کمار جی سے بات کی ہے اور سب کچھ حل کرلیا ہے، یہ ایک مِس کمیونیکیشن تھی’۔