Home پاکستان ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے والے چورآج اکھٹے ہورہے ہیں، وزیراعظم

ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے والے چورآج اکھٹے ہورہے ہیں، وزیراعظم

فیصل آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے پیٹ سے پیسے پی ٹی آئی نے نہیں ن لیگ نے نکالنے تھے، ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے والے چور آج اکھٹے ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد ڈویژن میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کردیا، وزیراعظم نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اوران کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، 400 ارب روپے صحت کارڈ منصوبے پر خرچ ہو رہے ہیں، اتنی خطیر رقم اس منصوبے پر خرچ ہونا آسان کام نہیں، صحت کارڈ ریاست مدینہ کی طرف پہلا قدم ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب کے علاج کی ذمہ داری ریاست نے کبھی نہیں لی تھی، پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا لیکن بدقسمتی سے کسی حکمران نے قدم نہیں اٹھایا، انگریز جو پرائیویٹ اسپتال چھوڑ کرگئے تھے وہ آج ناقص صورتحال سے دوچار ہیں، جب کہ ملک کے سیاستدان کھانسی کے علاج کے لئے بھی لندن چلے جاتے ہیں، جب کوئی سنو تو کہاجاتا ہے کھانسی ہونے پر کوئی دبئی جارہا ہے کوئی لندن۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے والے چور آج اکھٹے ہو رہے ہیں، 20 سال یہ ایک دوسرے کو چور چور کہتے رہے ہیں، آصف زرداری کے پیٹ سے پیسے پی ٹی آئی نے نہیں نکالنے تھے، ن لیگ نے آصف زرداری کو جیل میں ڈالنا تھا، کیا کبھی ان چوروں نے عام آدمی کا سوچا کہ یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے، سندھ کا ایک لیڈر جن کو اردو نہیں آتی، جو کہتا ہے کہ بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے، کیا سندھ کے اس لیڈر نے لوگوں سے پوچھا کہ تم پر کیا گزرتی ہے، وہ لیڈر کہتے ہیں ہم صحت کارڈ پر پیسہ نہیں خرچ کریں گے، سندھ کے اس لیڈر کو صوبے کے اسپتالوں کا بھی علم نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

مایوس نہیں ہونا’ یہ نظام ضرور بدلے گا

تحریر؛ ناصف اعواناس وقت دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں شدید سیاسی بحران ہے فریقین باہم دست گریبان ہیں اور...

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔