Home پاکستان جنوبی پنجاب، صوبے کا پسماندہ ترین علاقہ ہے، یو این ڈی پی

جنوبی پنجاب، صوبے کا پسماندہ ترین علاقہ ہے، یو این ڈی پی

سہولیات کی ناقص صورتحال یہ ظاہر کرتی ہے کہ صوبائی اور مقامی ترقی کے لیے مختص بجٹ میں اس علاقےکو نظر انداز کیا گیا، رپورٹ

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سماجی سہولیات کی ناقص صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ صوبائی اور مقامی ترقی کے لیے مختص بجٹ میں اس علاقےکو نظر انداز کیا گیا ہے۔

صوبے میں جنوبی پنجاب صفائی ستھرائی جیسی بنیادی سہولیات سے سب سے زیادہ محروم علاقہ ہے، اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ صرف 56.2 فیصد آبادی کو ہی صفائی کی بہتر سہولیات حاصل ہیں ۔

تاہم پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کا مسئلہ اس علاقے میں کم ہے، 97 فیصد سے زیادہ آبادی بہتر ذرائع سے پانی پینے کے قابل ہے۔

رپورٹ کے مطابق صحت پر اخراجات کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ شمالی پنجاب میں 8.4 فیصد افراد اپنے ماہانہ اخراجات کا 10 فیصد سے زائد صحت کی دیکھ بھال پر خرچ کر رہے ہیں، اس کے بعد جنوبی پنجاب کا نمبر ہے جہاں 6.8 فیصد افراد نے صحت پر اپنے اخراجات کا 10 فیصد سے زیادہ خرچ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...