Home انٹرنیشنل رواج بدل دیا، دلہن بارات لے کردلہا کے گھرپہنچ گئی

رواج بدل دیا، دلہن بارات لے کردلہا کے گھرپہنچ گئی

ممبئی (مانیٹرنگ سیل)عام طورپردلہا بارات لے کردلہن کے گھرجاتا ہے لیکن بھارت میں ایک دلہن نے یہ رواج بدل دیا اوربارات لے کردلہا کے گھرپہنچ گئی۔

شادیوں میں اکثردلہا گھوڑے پرسواربینڈ باجے کے ساتھ دلہن کورخصت کرانے آتا ہے لیکن بھارتی شہرامبالا میں ایک دلہن نے یہ روایت تبدیل کردی اورگھوڑے پربیٹھ کربارات لے کردلہا کے گھرپہنچ گئی۔

اس غیرروایتی بارات میں دلہن کے والدین سمیت عزیزواقارب اوردوستوں نے شرکت کی۔ دلہا کے گھرپربارات کا استقبال ویسے ہی کیا گیا جیسے دلہن کے گھرآنے والی بارات کا کیا جاتا ہے۔
دلہن پریا کا کہنا تھا کہ میں شروع سے ہی امتیازی سلوک والی روایات کے خلاف رہی ہوں۔یہ سب کرنے میں مجھے اپنے والدین سمیت دلہا اوراس کے گھروالوں کی حمایت حاصل رہی۔

پریا کے والد نے کہا کہ پریا کوبارات لے کرجانے کی اجازت دینے کا مقصد اس تصورکوبدلنا تھا کہ لڑکے لڑکیوں سے برترہوتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

test

test

صحابہ کرام اہلبیت امہات المومنین کی توہین پر قانون سازی

تحریر: محمد ریاض ایڈووکیٹآئین پاکستان کے تحت مملکت کا نا م اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سرکاری مذہب اسلام ہے۔اسکے باوجود پاکستان...

مجھے اس دیس جانا ہے

منشاقاضیحسب منشا مجھ پر پہلی بار اس بات کا انکشاف ہوا جب میں نے نثری ادب میں...

دنیا کا سب سے بڑا مقروض ملک ہونے کے باوجود جاپان ڈیفالٹ کیوں نہیں کرتا؟

گزشتہ سال ستمبر کے آخر تک جاپان اس حد تک مقروض ہو چکا تھا کہ قرضوں کے اس حجم کو سُن...

پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) نے سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔