Home کھیل شان ٹیٹ کا پاکستان کرکٹ ٹیم سے مُنسلک ہونے پر خوشی کا...

شان ٹیٹ کا پاکستان کرکٹ ٹیم سے مُنسلک ہونے پر خوشی کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم سے مُنسلک ہونے پر بہت خوش ہیں۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہاکہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، پاکستان کرکٹ کی دُنیا کا ایک بڑا ملک ہے ، اُس کے پاس شاندار فاسٹ بولرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، حسن علی اور محمد عباس اچھے بولرز ہیں اور یہ صرف ابھی چند نام ہیں جبکہ ان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے میں پُرجوش ہوں۔

شان ٹیٹ نے کہا کہ یہ جو مجھے موقع ملا ہے میں اس کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز پی سی بی نے سابق کرکٹر محمد یوسف کو قومی ٹیم کا بیٹنگ اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولرشان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کیا۔

شان ٹیٹ آسٹریلیا کےخلاف سیریز کی تیاریوں کےدوران قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمےداریاں سنبھالیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس ناپید، سلنڈر کی مانگ بڑھ گئی

سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس...

کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی...

خوشی کے موتی

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمشک وعنبر سے مہکی زندگی سے بھر پور روشن آنکھوں والا وہ شخص آج پھر میرے پاس...

دہشت گردی کی لہر اور قومی تقاضے!

تحریر؛ شاہد ندیم احمدملک میں دہشت گردی کی ایک بار پھر سے وارداتیں شروع ہو گئی ہیں،اس میں ابتک متعدد افراد...

ڈالر کا بحران اور ہماری معیشت

تحریر؛ جاویدایاز خانمفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ پاکستان کے بیان نے ملک میں کھلبلی مچا دی ہے کہ "پاکستان کا دیوالیہ...