جکارتاز(مانیٹرنگ سیل) انڈونیشیا میں ایک مگرمچھ کو 6 سال بعد گردن میں پھنسے ٹائرسے آزادی مل گئی۔
انڈونیشیا میں 6 سال سے گردن میں موٹرسائیکل کا ٹائرلے کرتیرنے والے مگرمچھ کوبالآخر ٹائرسے آزادی مل گئی۔
انڈونیشیا کے جزیرے سیلاوسی میں 13 فٹ سے زائد لمبے مگرمچھ کے گلے میں 6 سال قبل ایک ٹائرپھنس گیا تھا۔ جانوروں سے متعلق تنظیموں اورمقامی افراد نے متعدد بارمگرمچھ کے گلے سے ٹائرنکالنے کی کوششیں کیں لیکن ناکام رہے۔