Home پاکستان خاتون کی لاش موت کے 2 سال بعد گھر میں موجود کرسی...

خاتون کی لاش موت کے 2 سال بعد گھر میں موجود کرسی پر بیٹھی ہوئی ملی

ایک اطالوی خاتون کی بوسیدہ لاش اس کی موت کے دو سال بعد گھر میں موجود ایک کرسی پر بیٹھی ہوئی ملی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سالہ مارینیلا بیریٹا نامی خاتون کی لاش اٹلی کے علاقے لومبارڈی میں جھیل کومو کے قریب واقع ایک گھر میں موجود کرسی پر سے ملی۔

رپورٹس کے مطابق مارینیلا اکیلی رہتی تھیں اور ان کا کوئی رشتہ دار بھی نہیں تھا تاہم ستمبر 2019 سے انہیں پڑوسیوں نے نہیں دیکھا تھا۔

تاہم گزشتہ جمعے کے روز فائر ڈپارٹمنٹ حکام کو پڑوسیوں کی جانب سے شکایت ملی کہ مارینیلا کے باغ میں ایک درخت گر گیا ہے لہٰذا فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکار جب ان کے گھر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ مردہ خاتون ایک کرسی پر بیٹھی ہوئی ہے جبکہ اس کی لاش گل سڑھ گئی ہے۔

حکام کے مطابق خاتون کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں کوئی لیکن بوسیدہ لاش سے خیال کیا جارہا ہے کہ موت کو 2 سال کا عرصہ بیت گیا ہے جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے کوئی ثبوت ہاتھ نہیں لگا۔

قومی ادارہ شماریات کی 2018 کی رپورٹ کے مطابق، اٹلی میں 75 سال سے زائد عمر کے تقریباً 40 فیصد لوگ اکیلے رہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

جنگل کی خوشبو

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں آرام دہ جو گر نرم و گداز جیکٹ اور ریشمی مفلر سے لیس ہو کر قریبی...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدتحریک انصاف صوائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے شش وپنج میں مبتلا ہے ،اس بات...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

لاہور کا پہلا نمبر

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

سرائے ادب اور مقام اقبال

تحریر؛ ناصر نقویہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ادب آداب پر بحث و مباحثہ تو ہوتا ہے اور دھواں دار ، چونکہ...