لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے عندیہ دیا ہےکہ کچھ دنوں تک نمبر گیم پوری ہو جائےگی اور لانگ مارچ سے پہلے ہی تحریک عدم اعتماد آجائے گی۔
جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کرپشن، نااہلی، مہنگائی اور معیشت کی بدحالی سے تنگ عوام چاہتے ہیں کہ عمران خان آج ہی چلے جائیں۔