Home پاکستان منی لانڈرنگ کیس، شہباز و حمزہ کی عبوری ضمانت میں 18 فروری...

منی لانڈرنگ کیس، شہباز و حمزہ کی عبوری ضمانت میں 18 فروری تک توسیع

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی عدالت نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

دورانِ سماعت شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ اسمبلی کا اجلاس ہے جس میں شرکت کرنی ہے اس لیے آئندہ سماعت کے لیے 2 ہفتے بعد کی تاریخ دے دیں۔

اسپیشل جج سینٹرل نے انہیں ہدایت کی کہ آپ عدالت کو حاضری سے معافی کی درخواست دے دیں۔

دورانِ سماعت ایف آئی اے کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان کی ضمانتیں خارج کی جائیں۔

عدالت نے تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کر دیں۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی چالان کی کاپیاں دے دی گئیں۔

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس ناپید، سلنڈر کی مانگ بڑھ گئی

سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس...

کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی...

خوشی کے موتی

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمشک وعنبر سے مہکی زندگی سے بھر پور روشن آنکھوں والا وہ شخص آج پھر میرے پاس...

دہشت گردی کی لہر اور قومی تقاضے!

تحریر؛ شاہد ندیم احمدملک میں دہشت گردی کی ایک بار پھر سے وارداتیں شروع ہو گئی ہیں،اس میں ابتک متعدد افراد...

ڈالر کا بحران اور ہماری معیشت

تحریر؛ جاویدایاز خانمفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ پاکستان کے بیان نے ملک میں کھلبلی مچا دی ہے کہ "پاکستان کا دیوالیہ...