Home پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکیلئے ہمیں تیاررہنا چاہیے، آرمی چیف

کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکیلئے ہمیں تیاررہنا چاہیے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے پی اے ایف ائیر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا اور 35 ویں ائیر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور کامیابیوں کوسراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے افسران پر خود کو جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرنے پرزور دیا اور کہا کہ جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرکےجنگ میں بالادستی حاصل کی جاسکتی ہے۔

آرمی چیف نے آرڈیننس سینٹر ملیر کراچی میں میجر جنرل سید شہاب شاہد کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے — فوٹو: اسکرین گریب
آرمی چیف نے آرڈیننس سینٹر ملیر کراچی میں میجر جنرل سید شہاب شاہد کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرڈیننس سینٹر ملیر کراچی میں کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں بھی شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے میجر جنرل سید شہاب شاہد کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے جبکہ  آرڈنینس کور کی امن اور جنگ میں خدمات کو سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ہر اسکریچ کارڈ پر 5 روپے اضافی وصولی، کمپنی کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ایک غیر ملکی موبائل کمپنی نے اخراجات میں اضافے کو جواز بنا کر صارفین سے ہر...

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ : فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے۔

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ...

اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان واپسی کی تیاریاں بھی مکمل: ذرائع

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔ قابل...

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے مورگن کی...