ہسپتالوں میں آکسیجن سے لے کر ادویات تک تمام چیزوں کی ضرورت ہے، ڈاکٹر محمد گل لیوال
کابل (مانیٹرنگ سیل)افغانستان کے صرف 5 ہسپتالوں میں اب بھی کورونا وائرس کا علاج کیا جارہا ہے جبکہ دیگر 33 کو ڈاکٹروں، ہیٹرز اور ادویات کے فقدان کے باعث حالیہ مہینوں میں بند کیا جاچکا ہے۔
یہ حالات اس وقت سامنے آئے ہیں جب معاشی تباہی کے شکار ملک میں بڑی تعداد میں کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کابل کے واحد کورونا وائرس کا علاج کرنے والے ہسپتال میں ایندھن کی کمی کے پیش نظر عملہ صرف رات کے وقت ہیٹر استعمال کرتا ہے جبکہ یہاں دن کے اوقات میں بھی خون جما دینے والی سردی ہوتی ہے، اس دوران مریض بھاری کمبلوں کا استعمال کرتے ہیں۔
مذکورہ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد گل لیوال کا کہنا ہے کہ انہیں آکسیجن سے لے کر ادویات تک تمام چیزوں کی ضرورت ہے۔