لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رابطے کے بعد ترین گروپ نے چوہدری برادران سے ملاقات کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔
جہانگیر ترین گروپ کے رابطوں میں مزید تیزی آگئی ہے، گروپ گزشتہ روز غیر رسمی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرچکا ہے اور مسلم لیگ ن کے رابطے کے بعد اب چوہدری برادران سے ملاقات کرنے کی کوشش شروع کردی گئی ہیں، ان کے اور ق لیگ کے مشترکہ دوست ترین گروپ کے مرکزی رہنماؤں کی چوہدری برادران سے ملاقات کے لئے متحرک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے ارکان کے باہمی رابطوں کا ابتدائی راونڈ مکمل ہوچکا ہے، اور اب آئندہ ہفتے بھرپور سیاسی سرگرمیوں کاسسلسلہ شروع کرے گا، اس حوالے سے باضابطہ اجلاس جلد طلب کیے جانے کاامکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ سیاسی صورتحال سے الگ نہیں رہے گا اور اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گا۔