اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی جتنی قیمت بڑھی ہم نے اس کے مقابلے میں کم اضافہ کیا ہے۔
سنییٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ سعودی قرض واپسی کا ٹائم فریم ایک سال ہے، ضرورت پڑی تو قرض واپسی میں توسیع بھی کر لیں گے جب کہ واپسی میں توسیع کی شق معاہدے میں ہوتی تولکھا ہوتا کہ ایک سال توسیع ہو سکتی ہے۔