اسلام اسلام (کورٹ رپورٹر) آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈا پور اور شاہ محمد کی نااہلی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمدکی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اتنی خلاف ورزی کہ ایک وزیر بیلٹ باکس ہی اٹھا کر لے جائے، جب اتنی سنگین خلاف ورزی ہوگی تو پھر تو پوری سیاسی جماعت ذمہ دار ہوگی، انہی کا علاقہ ہے یہ وہاں جاتے نظر آ رہے ہیں اور بیلٹ باکس اٹھا رہے ہیں، یا تو یہ ہے کہ چھوٹا سا جرم ہو یہاں تو بیلٹ باکس اٹھائے جارہے ہیں، بیلٹ باکس اٹھانے کے الزامات معمولی نہیں ہیں۔