Home انٹرٹينمنٹ نادیہ خان معافی مانگیں تو معاملہ ختم کرسکتی ہوں، شرمیلا فاروقی

نادیہ خان معافی مانگیں تو معاملہ ختم کرسکتی ہوں، شرمیلا فاروقی

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے  میزبان نادیہ خان سے جھگڑا ختم کرنے سے انکار  کردیا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں اداکارسید جبران اور رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروق نے شرکت کی اور مزے مزے کی باتیں کرنے کے ساتھ مختلف گیمز بھی کھیلے۔

تاہم  شرمیلا فاروق نے کہا کہ نادیہ خان معافی مانگیں تو معاملہ ختم کرسکتی ہوں، جب تک وہ معافی نہیں مانگیں گی میں  تنازع ختم نہیں کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جب ویڈیو ہٹانے کا کہا تو نادیہ خان نے جواب دیا کہ مجھے تنگ مت کرو ۔ 

اس کے علاوہ شرمیلا فاروقی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ گرین لائن کی بسیں وفاق کے بجائے سندھ نے فراہم کیں، سندھ نے بسوں کیلئے وفاق کو پیسے دیے تھے۔

 یا د رہے کہ ایک تقریب کے دوران نادیہ خان نے شرمیلا کی والدہ انیسہ فاروقی کے ہمراہ ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں انہوں نے ان کے میک اپ سے متعلق سوالات کیے تھے۔

شرمیلا فاروقی کو نادیہ خان کا انداز پسند نہ آیا جس کے بعد انہوں نے نادیہ کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب اداکار سید جبران نے کہا کہ مراد سعید کو غلط ایوارڈ دیا گیا ہے ، انہیں یہ ایوارڈ نہیں ملنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ جشنِ کرکٹ روزانہ رات گیارہ بجے صرف جیو نیوز پر پیش کیا جاتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...