Home پاکستان پاکستان کے اربوں روپے بچائے، قبر میں چلا جاؤں حقائق نہیں بدلیں...

پاکستان کے اربوں روپے بچائے، قبر میں چلا جاؤں حقائق نہیں بدلیں گے، شہباز شریف

ایک ایک دھیلے کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ میرے پاس موجود ہے،، اپوزیشن لیڈر

لاہور(سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قبر میں بھی چلا جاؤں حقائق کبھی بھی نہیں بدلیں گے، سار ے حقائق وہی ہیں جو لندن کی عدالت میں پیش کیے گئے ۔

شہباز نے کہا کہ عدالت اجازت دے میں 2 منٹ بات کرنا چاہتا ہوں، یہاں جو مقدمہ چل رہا ہے یہی سارا مواد این سی اے لندن بھجوائے گئے ، ڈیلی میل نے میرے خلاف خبر لگائی گئی، گرانٹ میں کرپشن کا الزام لگایا گیا ، اے آر یو ، نیب ،ایف آئی اے نے تمام ریکارڈ این سی اے کو بھجوایا ۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے اور سلمان شہباز کے خلاف وہاں تحقیقات ہوئیں، غریب الوطنی میں رہ کر سوچا کہ کچھ کماؤں، ملکہ برطانیہ کے سہارے تو نہیں رہنا تھا، میں نے وہاں رہ کر اثاثہ بنایا جس کا سارا ریکارڈ موجود ہے ، میں نے 2004 میں پاکستان آنے کی کوشش کی ،جو کیس ہے یہ وہی ہے جس کا تذکرہ آج کل اخبارات میں ہو رہا ہے ،سارے کے سارے ادارے ملکر الٹے ہو گئے لیکن کچھ نہیں نکلا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان واپسی کی تیاریاں بھی مکمل: ذرائع

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔ قابل...

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے مورگن کی...

سری لنکا میں لاک ڈاؤن، نجی گاڑیوں کیلئے ایندھن کی فراہمی بند

سری لنکا میں ایندھن کی قلت کے باعث لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں...

نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے...

انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں کمی کے بعد 25 پیسے اضافہ

انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں کمی کے بعد 25 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ روز ملکی مبادلہ...