عامر لیاقت حیسن 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ اپنی تیسری شادی کا اعلان کرنے کے بعد خبروں کی زینت بنیں ہوئے ہیں۔
تاہم اب سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں بظاہر سیدہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ سے ملتے جلتے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔
صارفین کا خیال ہے کہ دانیہ نے طوبیٰ کےکپڑے ہی زیب تن کیے ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے واضح تصدیق نہیں کی جاسکی۔
سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے مزے مزے کے تبصرے بھی کررہے ہیں ،ایک صارف نے کہا کہ لگتا ہے کہ ان کی خاندانی جیکٹ ہے جو ہر بیوی کو دی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز عامر لیاقت حیسن نے لودھراں کی رہائشی 8 1سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا اور ساتھ چند وڈیوز بھی شیئر کیں۔
تاہم تیسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد عامر لیاقت سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی ضد میں بھی ہیں۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبر سے ایک دن قبل ہی عامر لیاقت کی دوسری بیوری سیدہ طوبیٰ نےسوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد مفاہمت اور صلح کی کوئی گنجائش نہ ہونے پر انہیں خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔
خیال رہے کہ سیدہ طوبیٰ سے عامر لیاقت نے دوسری شادی 2018 میں کی تھی جب طوبیٰ کی عمر 24 سال تھی۔