اداکارہ سونیا مشال نے نکاح کرلیا
لاہور(کلچرل رپورٹر)نیلی زندہ ہے، صنف آہن، اور رنگریزا اور تو عشق ہے‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سونیا مشال نے نکاح کرلیا۔
اداکارہ نے 11 اور 12 فروری کی درمیانی شب انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنے نکاح کی تصدیق کی۔
سونیا مشال نے انسٹاگرام اسٹوریز میں نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے شوبز شخصیات کی جانب سے ملنے والے مبارک باد کے پیغامات بھی شیئر کیے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے نکاح کی تصدیق کی—اسکرین شاٹ
سونیا مشال نے نکاح کے موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا جب کہ ان کے شریک حیات نے بھی ان کے لباس کی مناسبت سے کپڑے پہن رکھے تھے۔
اداکارہ کے نکاح کی تقریب میں ان کی قریبی سہیلیاں، شوبز شخصیات اور قریبی رشتے دار بھی شریک ہوئے۔