Home پاکستان بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ تشویشناک ہے، شیری رحمٰن

بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ تشویشناک ہے، شیری رحمٰن

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ تشویشناک ہے، فی یونٹ 2 روپے اضافے سے صارفین سے 290 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں میں اس حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 52 فیصد سے زائد اضافہ کیا ہے، گردشی قرضے کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں۔

شیری رحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے منشور میں گردشی قرضہ ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن ان کے دور حکومت میں گردشی قرضوں میں 1328 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے گردشی قرضوں میں 116 فیصد اضافہ کیا ہے، تباہی سرکار ہر ماہ گردشی قرضوں میں 33 ارب روپے کا اضافہ کر رہی ہے، ان کی نااہلی کی قیمت صارفین ادا کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...