Home پاکستان سندھ حکومت نے طلبہ یونین بحالی کا بل منظور کر کے تاریخ...

سندھ حکومت نے طلبہ یونین بحالی کا بل منظور کر کے تاریخ رقم کی، بلاول

کراچی (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نے طلبہ یونین بحالی کا بل منظور کر کے تاریخ رقم کی ہے۔

بلاول بھٹو نے سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ سے یونین سازی اور اپنے نمائندے کے چناؤ کا حق چھین کر نوجوانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی تھی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اب درس گاہوں میں طلبہ سے متعلق فیصلہ لینے والی انتظامیہ میں طلبہ کا اپنا نمائندہ ہوگا، ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک بھر میں طلبہ تنظیمیں بحال ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی نے 38 سال سے عائد طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا تھا۔

ایوان میں طلبہ یونین سے متعلق مجوزہ بل قائمہ کمیٹی برائے قانون سے منظوری کے بعد پیر مجیب الحق نے پیش کیا تھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

اسپین کا گھروں میں رہ کر کام کرنے والے افراد کیلئے نیا ویزا پروگرام

اسپین نے یورپی یونین سے باہر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے لیے 'ڈیجیٹل نوماڈ' ویزا پروگرام شروع کرنے...

منی لانڈرنگ کیس : جیکولین فرنینڈس گرفتار ہونے سے بچ گئیں

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے...

قذافی اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کی تیاریاں، رنگ و روغن کردیا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بقیہ تین میچز کا آغاز 28 ستمبر سے لاہور میں ہوگا۔

عامر لیاقت سے شادی سےکافی عرصہ پہلے سے شوبز میں کام کر رہی تھی: سیدہ طوبیٰ

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں آنے...

چائے پینے والے افراد روزانہ کتنی پلاسٹک کھا رہے ہیں؟

کراچی کی دودھ پتی چائے میں بھی مائیکر و پلاسٹک کی آلودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جناح...