Home پاکستان سگے باپ کو قتل کرنے والے دو بدبخت بیٹے ماں سمیت گرفتار

سگے باپ کو قتل کرنے والے دو بدبخت بیٹے ماں سمیت گرفتار

گوجرانوالہ(نمائندہ سرزمین) پولیس نے دو سفاک بیٹوں اور ان کی ماں کو باپ کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

گوجرانوالہ کے تھانہ تتلے عالی کے علاقے میں بیٹوں نے اپنی ماں کی مدد سے سگے باپ کو قتل کردیا، تاہم تتلے عالی پولیس نے دونوں بدبخت بیٹوں اور مقتول کی بیوی کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں کبری بی بی، ابوبکر اور جمال شامل ہیں۔

ایس پی صدر گوجرانوالہ عبدالوہاب کے مطابق تھانہ تتلے عالی پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ درج کیا اور جب مقتول کے اہل خانہ کو تفتیش مین شامل کیا تو انہوں نے اعتراف جرم کرلیا، اور اپنے بیان میں بتایا کہ ملزمان اور مقتول کے درمیان گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، جس پر سب نے مل کر باپ کو قتل کا منصوبہ بنایا، اور بیٹوں نے ماں کے ساتھ مل کر باپ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس سفاک ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...