کراچی(کرائم رپورٹر) آباد کے علاقے میں کراچی: جوہر آباد کے علاقے میں دورانِ ڈکیتی خضر اقبال نامی شخص کے زخمی ہونے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ زخمی شخص دوران ڈکیتی نہیں بلکہ شادی کی تقریب میں اپنے ہی سگے بھائیوں کی ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوا۔
پولیس نے دونوں سگےبھائیوں کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ادھررضویہ پولیس نے بھی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ میں ملوث دولہا کے والد اور دوست کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ڈکیتی خضر اقبال نامی شخص کے زخمی ہونے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ زخمی شخص دوران ڈکیتی نہیں بلکہ شادی کی تقریب میں اپنے ہی سگے بھائیوں کی ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوا۔
پولیس نے دونوں سگےبھائیوں کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ادھررضویہ پولیس نے بھی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ میں ملوث دولہا کے والد اور دوست کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دوبھائیوں کی گولی سے چھوٹا بھائی30 سالہ خضر اقبال زخمی ہوا تھا ۔ اہلخانہ نے واقعہ کو چھپانے کے لیے ڈکیتی کی واردات کے دوران زخمی ہونے کا جھوٹا ڈرامہ رچایا اور خود عباسی شہید اسپتال علاج کے لیے پہنچ گئے ۔