ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی پہلی ملاقات 2003 میں ہوئی، 2009 تک ان کے درمیان محبت ہوئی اور 2010 میں انہوں نے شادی کرلی تھی۔
آسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے تصدیق کی ہے کہ ان کی زندگی پر فلم بنائے جانے سے متعلق کام ابتدائی مراحل میں ہے۔
ثانیہ مرزا اس سے قبل اپنی زندگی پر بولی وڈ فلم بنائے جانے کی تصدیق بھی کر چکی ہیں، تاہم تاحال ان کی زندگی پر فلم یا ویب سیریز بنائے جانے کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔
ثانیہ مرزا نے 2019 میں تصدیق کی تھی کہ ان کی زندگی پر بھارت میں فلم بنائی جا رہی ہے اور 2020 میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی بائیوگرافی فلم کو جلد دیکھنے کی خواہاں ہیں۔
اب انہوں نے تصدیق کی ہے کہ ان کی اور شعیب ملک کی زندگی پر فلم بنائے جانے کے حوالے سے بھی کام ابتدائی مراحل میں ہے اور انہیں امید ہے کہ معاملات جلد حل ہوجائیں گے