Home انٹرٹينمنٹ عامر لیاقت سےخلع کے بعد طوبیٰ کی سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ

عامر لیاقت سےخلع کے بعد طوبیٰ کی سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ

کراچی (کلچرل رپورٹر)شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین سے خلع کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سیدہ طوبیٰ انور نے قرآن پاک کی آیت ترجمے کے ساتھ لکھی۔

سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’جو لوگ پاک دامنوں بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اوران کے لیےبڑا عذاب ہے۔‘

اُنہوں نے قرآن پاک کی یہی آیت اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کی۔

طوبیٰ انور کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اُنہیں ہمت اور حوصلے کی تلقین کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ 9 فروری کی شب سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب اگلے ہی روز عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ نامی نوجوان لڑکی سے اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...