Home کھیل محمد نواز PSL سے باہر، سرفراز احمد شدید افسردہ

محمد نواز PSL سے باہر، سرفراز احمد شدید افسردہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ان فارم آل راؤنڈر محمد نواز پاؤں کی انجری کے سبب پی ایس ایل 7 کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں جس پر ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شدید افسردہ ہوگئے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد نواز نے کہا کہ ’میں ٹخنے کی انجری کی وجہ سے دورانِ پی ایس ایل اپنی ٹیم چھوڑنے سے بہت پریشان ہوں۔‘

محمد نواز نے کہا کہ ’اب میں اپنے گھر سے پرپل فورس کی حوصلہ افزائی کروں گا۔‘

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ’نہ جا یار‘ اور ساتھ ہی رونے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

سرفراز احمد نے محمد نواز کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا بھی کی۔

واضح رہے کہ محمد نواز کو ٹریننگ کے دوران بائیں پاؤں میں انجری ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

مایوس نہیں ہونا’ یہ نظام ضرور بدلے گا

تحریر؛ ناصف اعواناس وقت دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں شدید سیاسی بحران ہے فریقین باہم دست گریبان ہیں اور...

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔