Home پاکستان نیپرا نے بجلی 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی...

نیپرا نے بجلی 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) جی نے بجلی 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے یکم فروری 2022 کو عوامی سماعت کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف فروری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اس سے قبل نومبر کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 30 پیسے جنوری میں چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 مہینے کے لئے تھا، دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 1 روپے 20 پیسے فروری میں کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

توبہ کے مسافر (آخری حصہ )

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں حیرت کے شدید جھٹکوں سے گزر رہا تھا میرے قلب و باطن میں بھونچال سا آگیا...

ماحولیاتی فنڈ کی منظوری،وزیراعظم کی کامیابی

تحریر؛ اسداللہ غالبہتھیلی پر سرسوں جمنا ایک محاورہ ہے، جس کا عملی مظاہرہ مصر میں منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس کوپ 27 کے...

گہری سوچ بچار کی ضرورت

تحریر۔ شفقت اللہ مشتاق چند روز قبل میں ایک پہاڑی کے پاس سے گزرا تو میرے دل...

کرپشن کا خاتمہ کیسے ممکن ہے

تحریر ایم فاروق انجم بھٹہ عصر حاضر میں کئی ایک سماجی برائیاں نسل انسانی کو گھن کی...

راولپنڈی، کل صدر تا فیض آباد اسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی

راولپنڈی میں کل صدر سے فیض آباداسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی۔ انتظامیہ میٹروبس سروس کے مطابق...