لاہور (نامہ نگار خصوصی) اخوت کالج یونیورسٹی قصور کی جانب سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج 1985 کے گریجوایٹس (کیمکوکلین) کے اعزاز میں ایک برنچ کا اہتمام کیا گیا جسکی میزبانی ”اخوت “ کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے کی ۔ تقریب میں ڈی جی پی ہوٹا پروفیسرڈاکٹر اسد اسلم خان ، وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل ، وی سی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ظفر چوہدری ، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر عارف تجمل ، پروفیسر عمیر رشید چوہدر ی ، ڈاکٹر عصمت ندیم ، ڈاکٹر آصف کرمانی ، ڈاکٹر مسعود شیخ ، ڈاکٹر شاہینہ ، پروفیسر معظم تارڑ ، ڈاکٹر طارق عمران ، پی ایم جی ملتان ڈاکٹر اکرم نواز ، ڈاکٹر شہزاد لغاری ، ڈاکٹر زبیر ، پروفیسر نبیلہ کوکب،ڈاکٹر روشینہ خان، ڈاکٹر طارق محمود
ڈاکٹرا نیس،آر تھوپیڈک سرجن پروفیسر ڈاکٹر دل آ ویز راناسمیت دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی ۔اس موقع پر اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں قوم میں مواخات انہوں نے بتایاکہ اس وقت اخوت یونیورسٹی قصور میں ساڑھے چار سو سے زائد طلباءتعلیم حاصل کر رہے ہیں جس میں تمام صوبوں پنجاب ، سندھ ، بلوچستا ن ، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے نمائندگی موجود ہے جنہیں ادارہ صفر(زیرو ) واجبات پر بہترین تعلیم مہیا کر رہا ہے اور بورڈنگ کے اخراجات بھی برداشت کررہا ہے جبکہ یہاں زیر تعلیم طلبہ کو ایک مکمل انسان بنانے کی کوشش کی جاتی ہے اور اخوت ، ایثار ، محبت اور قربانی کا جذبہ پیدا کیا جاتا ہے تاکہ یہ اعلی تعلیم حاصل کرکے اپنے ملک وقوم اور ادارے کی پہچان بنیں اورآج اپنے اوپر خرچ ہونے والا آنے والے کل میں اپنے جذبہ حب الوطنی کے تحت لوٹا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اخوت کی جانب سے 40 لاکھ خاندانوں کو 170 ارب روپے کے قریب بلاسود قرضوں کی فراہمی کی گئی ہے جبکہ اخوت ہیلتھ سروسز کے تحت لاکھوں لوگوں مفت علاج معالجہ کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں ۔ اس موقع پر کیمکولین کی جانب سے انہیں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا گیا قبل ازیں مہمانوں کو اخوت یونیورسٹی کا دورہ بھی کروایا گیا اور اغراض ومقاصد سے بھی آگاہ کیا گیا ۔