کا(سپورٹس رپورٹر)کرکٹر شعیب اختر نے شاہد آفریدی کو پی ایس ایل 7 سے دستبردار ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ مشورہ دے دیا۔
گزشتہ روز شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے مداحوں کو پی ایس ایل 7 چھوڑنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے شاہد آفریدی کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
شعیب اختر نے ٹویٹ میں لکھا ہے “آرام کرو لالہ، اس عمر میں یہ عشق نہیں آسان”
واضح رہے کہ 41 سالہ شاہد آفریدی نے کمر میں تکلیف کے باعث پی ایس ایل 7 دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کو ایک اچھے نوٹ پر ختم کرنا چاہتے تھے لیکن پرانی انجری کے باعث ان کی کمر کی تکلیف بڑھ گئی ہے۔