جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما اکرم خان درانی نے مولانا فضل الرحمان کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی خبروں کی تردید کر دی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، پی ڈی ایم کی کمیٹی ان سے رابطہ کرے گی۔
تاہم اس سے پہلے مولانا فضل الرحمان کی جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات کی اطلاع سامنے آئی تھی۔
ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا تھا کہ ملاقات12 فروی کو شام لاہور میں نامعلوم مقام پر ہوئی جو کہ تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ یہ ملاقات دونوں طرف کے مشترکہ دوستوں نےکرائی جبکہ مولانا فضل الرحمان چوہدری برادران سے ملنے کے بعد جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیےگئے تھے۔