Home انٹرنیشنل ترک صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر ابوظبی پہنچ گئے

ترک صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر ابوظبی پہنچ گئے

عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ترک صدر کا استقبال کیا جبکہ اماراتی فضائیہ کے طیاروں نے فضا میں ترک پرچم کے رنگ بکھیرے۔

عرب میڈیا کاکہنا ہے کہ شیخ محمد بن زاید اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان شاہی محل میں مذاکرات ہوئے جس میں ترک امارات باہمی تعلقات مستحکم اور تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک نے دفاع، تجارت، موسمیاتی تبدیلی، صنعت اور معیشت سمیت 13 معاہدوں پر دستخط کیے۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نےعلاقائی اوربین الاقوامی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ترک صدر کے اعزاز میں دبئی کے برج خلیفہ پر ترک پرچم کو سجایا گیا۔

واضح رہے کہ ترک صدرکا تقریباً ایک دہائی میں متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے کیو نکہ علاقائی تنازعات پر متحدہ عرب امارات اور ترکی کے تعلقات کئی سالوں سے کشیدہ تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...