کراچی (سٹاف رپورٹر)اطلاعات و نشریات سعید غنی کی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اہلیہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سعید غنی کی چھوٹی بیٹی بینظیر غنی نے والدین کی تصویر شیئر کی ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں سعید غنی کی اہلیہ نے سُرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ سعید غنی قمیض شلوار اور کوٹ میں ملبوس ہیں۔
تصویر میں سعید غنی اور اُن کی اہلیہ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔
سعید غنی کی بیٹی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ویلنٹائن ڈے مبارک ہو۔‘
اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے ہیش ٹیگ MyValentine کا بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ دُنیا بھر میں آج رومانوی دن ’ویلنٹائن ڈے‘ منایا جارہا ہے اور اس موقع پر لوگ مختلف تحائف دے کر اپنے پیاروں سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔