Home انٹرٹينمنٹ سلمان خان کا 'لگ جا گلے' گاکر لتا منگیشکر کو خراجِ عقیدت

سلمان خان کا ‘لگ جا گلے’ گاکر لتا منگیشکر کو خراجِ عقیدت

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے سروں کی ملکہ اور ’بلبل ہند‘ کے نام سے مشہور برصغیر کی گلوکارہ لتا منگیشکر کو ان کا ہی گانا گاکر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سلمان خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں اداکار نے لتا منگیشکر کا مشہور زمانہ گانا ‘لگ جا گلے’ گایا۔

سلمان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’کوئی بھی ، کبھی بھی لتا جی آپ جیسا نہیں ہوسکتا’۔

یاد رہے کہ ‘لگ جا گلے’ گانا لتا منگیشکر کے گائے ہوئے مشہور گانوں میں سے ایک ہے جو انہوں نے 1964 میں فلم ‘وہ کون تھی’ کیلئے گایا تھا۔

یاد رہے کہ 1929 میں پیدا ہونے والی لتا منگیشکر 6 فروری کو اس دنیا سے رخصت ہوئیں جس کے بعد بالی وڈ سمیت کئی مشہور شخصیات نے گلوکارہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

توبہ کے مسافر (آخری حصہ )

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں حیرت کے شدید جھٹکوں سے گزر رہا تھا میرے قلب و باطن میں بھونچال سا آگیا...

ماحولیاتی فنڈ کی منظوری،وزیراعظم کی کامیابی

تحریر؛ اسداللہ غالبہتھیلی پر سرسوں جمنا ایک محاورہ ہے، جس کا عملی مظاہرہ مصر میں منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس کوپ 27 کے...

گہری سوچ بچار کی ضرورت

تحریر۔ شفقت اللہ مشتاق چند روز قبل میں ایک پہاڑی کے پاس سے گزرا تو میرے دل...

کرپشن کا خاتمہ کیسے ممکن ہے

تحریر ایم فاروق انجم بھٹہ عصر حاضر میں کئی ایک سماجی برائیاں نسل انسانی کو گھن کی...

راولپنڈی، کل صدر تا فیض آباد اسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی

راولپنڈی میں کل صدر سے فیض آباداسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی۔ انتظامیہ میٹروبس سروس کے مطابق...