Home پاکستان سپریم کورٹ: چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی کیخلاف وفاق کی اپیل...

سپریم کورٹ: چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی کیخلاف وفاق کی اپیل سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی کیخلاف وفاق کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی، عدالت نے قرار دیا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کی سربراہی میں کمیشن جو بھی تعیناتیاں کر رہا ہے۔ وہ اس کیس سے مشروط ہوں گی۔

ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد کیس کی سماعت کریں گے۔

دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کو پابند کیا جائے کہ روزانہ کے معاملات پر کام کریں، چیئرمین ایچ ای سی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی تعینات نہیں کر سکتے۔ چیئرمین ایچ ای سی کو پالیسی معاملات پر فیصلوں سے روکا جائے۔ جسٹس منیب اخترنے استفسار کیا کہ چئیرمن ایچ ای سی کے پاس کسی کی تعیناتی کے اختیار کیوں نہیں ہیں۔

ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں قانون میں ترمیم کر دی اور پھر کہہ رہے ہیں چیئرمین کوض اختیارات کے استعمال سے بھی روکیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کے موجودہ کیس کے فیصلے پر تعیناتیوں کا معاملہ طے ہو گا۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

تحریر۔۔۔عظمت عظیم تم جو دیتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔وہ تم نہیں دیتے ۔۔۔۔۔۔وہ اللہ تمھیں خاص توفیق دیتا ہےاس...

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان

از حکیم راحت نسیم سوھدروی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان جلیل القدر...

چرس،قانون اور رکشہ ڈرائیور

رخسانہ اسدل اہور ای میل:thegreatrukhsana@gmail.com 03154641924کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک...

رحمٰن کے بندوں کے درد کا درماں لوگ

منشاقاضیحسب منشا کسی انسان کی خواہش اس کی کاوش کے بغیر پوری نہیں ہوئی اور نہ ہی...

نیوزی لینڈ سے شکست، مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو...