Home پاکستان میاں چنوں واقعے پر عالم دین مولانا طارق جمیل کا مؤقف سامنے...

میاں چنوں واقعے پر عالم دین مولانا طارق جمیل کا مؤقف سامنے آگیا

میاں چنوں میں توہین مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کے معاملے پر عالم دین مولانا طارق جمیل کا مؤقف سامنے آیا ہے۔

مولانا طارق جمیل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میاں چنوں واقعہ اور سانحہ سیالکوٹ ظلم اور جہالت ہے، شریعت تو کہتی ہے کہ قاتل کو سزا عدالت دے گی، آپ نہیں۔

خیال رہے کہ میاں چنوں میں دو روز قبل ہجوم نے توہین مذہب کاالزام لگاکرایک شخص کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد 33 نامزد اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہےجس میں قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں ۔

خانیوال کے علاقے میاں چنوں میں توہینِ مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے ذہنی معذور شخص مشتاق کے بھائی کا کہنا ہےکہ ان کا بھائی16،17 سال سے ذہنی طور پر مفلوج تھا اور ملتان کے ایک ڈاکٹر سے اس کا علاج ہو رہا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں بات چیت کرتے ہوئے مقتول مشتاق احمد کے بھائی رانا ذوالفقار کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کیا گیا، اس کے ہاتھوں کی انگلیاں کاٹی گئیں، اس کے مرنے کے بعد بھی لاش کو مارتے رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...