اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، قوم کے پیسے واپس کردیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے پسماندہ علاقوں کے لیے کچھ نہیں کیا، جنہوں نے معیشت برباد کی وہی مہنگائی کی بات کرتے ہیں، منظور پاپڑ والے کا ایڈریس پنڈ دادنخان کا ہے،اسحاق ڈار اور نواز شریف نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا، نوازشریف اور ان کے بیٹے لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں،ان میں ہمت ہے تو ملک واپس آکر کیسز کاسامنا کریں، نوازشریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، قوم کے پیسے واپس کردیں۔