Home پاکستان کالاباغ ڈیم پر سندھ حکومت کو قائل کرنا ہو گا، عمران خان

کالاباغ ڈیم پر سندھ حکومت کو قائل کرنا ہو گا، عمران خان

آسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) آباد میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ سے متعلق بین الاقوامی سمپوزیم میں وزیراعظم کا خطاب کہا، کالاباغ ڈیم بہت اچھی سائٹ پر ہے، کالاباغ ڈیم پر سندھ حکومت کو قائل کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن سندھ کے بھائیوں کو ورغلا نے کی کوشش کرتا ہے، پی ٹی آئی والے گھبرائے ہوئے نہیں، ان کی سخت تربیت کی ہے، جوگھبرائے ہوئے ہیں ان کو شجاعت حسین کی صحت کا خیال آج یاد آیا۔

انہوں نے کہا کہ مونس الہیٰ کی فیملی پر ہمارا اعتبار ہے ، ہم نے ماضی میں بدقسمتی سے زیادہ ڈیمز نہیں بنائیں۔

عمران خان نے کہا کہ جب تیل مہنگا ہوتا ہےتو بجلی پر بھی اثر ہوتاہے، طویل المدتی منصوبوں کی قلت کے باعث آ ج مسائل کا سامنا ہے، ہم نے الیکشن کا سوچنے کے بجائے آگے چلنے کا سوچاہے، ہماری آباد ی بڑھ رہی ہے اور وسائل کم ہورہےہیں۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان اور پنجاب میں ذرخیز زمینیں ہیں مگر پانی کی کمی کا سامناہے، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ہمیں ڈیمز کی ضرورت ہے، ڈیمز سے پانی کا مسئلہ کم ہوتا ہے، زمینوں کے لیے پانی تک رسائی ممکن ہوتی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...