پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نےکہا ہےکہ مقامی ہوابازی حقوق بین الاقوامی ائیرلائن کو دینے کی مذمت کرتے ہیں، پی آئی اے کے مقامی روٹس پرغیر ملکی ائیر لائن کے منفی اثرات ہوں گے۔
ایک بیان میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات اس کے پیچھے موجود سرمایہ دار ساتھیوں کو بےنقاب کرےگی۔
سابق چیئرمین سینیٹ نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اس مسئلے پر اجلاس طلب کرے اور تجاویز مرتب کرے۔