Home انٹرنیشنل برطانوی شہزادے اینڈریو نے جنسی استحصال کا معاملہ عدالت سے باہر نمٹالیا

برطانوی شہزادے اینڈریو نے جنسی استحصال کا معاملہ عدالت سے باہر نمٹالیا

برطانوی شہزادے اینڈریو نے جنسی استحصال کا معاملہ عدالت سے باہر نمٹالیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ اینڈریو نے جگ ہنسائی سے بچنے کیلئے جنسی استحصال کا الزام لگانے والی خاتون ورجینیا جیوفری کے ساتھ معاملہ طے کرلیا۔

ورجینیا نے برطانوی شہزادے اینڈریو پر الزام عائد کیا تھا کہ جب وہ 17 برس کی تھیں تب انہیں شہزادے کی جانب سے تین بار جنسی حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانوی شہزادے نے اس الزام کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔

اس معاملے پر امریکا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں مقدمہ چلایا جارہا تھا تاہم منگل کو عدالت میں ایک خط جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ ورجینیا اور شہزادہ اینڈریو کے درمیان عدالت کے باہر معاملہ طے پاگیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ شہزادہ اینڈریو الزام لگانے والی خاتون کو رقم دیں گے تاہم کتنی رقم دی جائے گی اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

شہزادہ اینڈریو کے نمائندگان نے اس معاملے پر تبصرے سے گریز کیا ہے جبکہ برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس نے بھی اس معاملے پر مؤقف دینے سے انکار کیا ہے۔

خیال رہے کہ شہزادہ اینڈریو برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کے تیسرے بیٹے ہیں اور برطانوی تخت سنبھالنے کے امیدواروں میں ان کا 9 واں نمبر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

توبہ کے مسافر (آخری حصہ )

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں حیرت کے شدید جھٹکوں سے گزر رہا تھا میرے قلب و باطن میں بھونچال سا آگیا...

ماحولیاتی فنڈ کی منظوری،وزیراعظم کی کامیابی

تحریر؛ اسداللہ غالبہتھیلی پر سرسوں جمنا ایک محاورہ ہے، جس کا عملی مظاہرہ مصر میں منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس کوپ 27 کے...

گہری سوچ بچار کی ضرورت

تحریر۔ شفقت اللہ مشتاق چند روز قبل میں ایک پہاڑی کے پاس سے گزرا تو میرے دل...

کرپشن کا خاتمہ کیسے ممکن ہے

تحریر ایم فاروق انجم بھٹہ عصر حاضر میں کئی ایک سماجی برائیاں نسل انسانی کو گھن کی...

راولپنڈی، کل صدر تا فیض آباد اسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی

راولپنڈی میں کل صدر سے فیض آباداسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی۔ انتظامیہ میٹروبس سروس کے مطابق...