Home انٹرنیشنل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی...

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ہوگئی

یوکرین کشیدگی میں کمی کے آثار کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل

کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ہوگئی۔

 دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل92 ڈالر86 سینٹس میں فروخت ہو رہا ہے، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت 3 فیصد بڑھ گئی ہے،گیس کی 4.33 ڈالرفی یونٹ میں ٹریڈنگ ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ یوکرین کی سرحد کے نزدیک موجود روسی فوج کے کچھ دستے فوجی بیس میں واپس بھیج دیے گئے ہیں۔

 روسی وزارت دفاع کے مطابق سرحدی علاقے کے نزدیک تعینات فوج کے کچھ یونٹ مشقوں کے بعد واپس جا رہے ہیں۔

ادھر ماسکو میں روسی صدر پیوٹن نے جرمن چانسلر اولاف شولتس سے ملاقات کے بعد نیوزکانفرنس میں کہا کہ روس میزائلوں اوردیگر مسائل پر بات چیت جاری رکھنے کیلئے تیار ہے۔

 روسی صدر نے کہا کہ روس یورپ میں جنگ نہیں چاہتا،اسی لئے سکیورٹی کی تجاویز دیں لیکن اس کا کوئی تعمیری جواب نہیں دیا گیا۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ  روسی فوج کی تشکیل کو خطرہ کے طور پردیکھتے ہیں،یہ ایک اچھی علامت ہے کہ روس نے کچھ فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ یورپ میں جنگ نہ ہونے کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے،اس وقت ایسی صورتحال ہےجس میں تمام دستیاب آپشنز کو استعمال کیا جانا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس ناپید، سلنڈر کی مانگ بڑھ گئی

سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس...

کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی...

خوشی کے موتی

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمشک وعنبر سے مہکی زندگی سے بھر پور روشن آنکھوں والا وہ شخص آج پھر میرے پاس...

دہشت گردی کی لہر اور قومی تقاضے!

تحریر؛ شاہد ندیم احمدملک میں دہشت گردی کی ایک بار پھر سے وارداتیں شروع ہو گئی ہیں،اس میں ابتک متعدد افراد...

ڈالر کا بحران اور ہماری معیشت

تحریر؛ جاویدایاز خانمفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ پاکستان کے بیان نے ملک میں کھلبلی مچا دی ہے کہ "پاکستان کا دیوالیہ...