Home پاکستان عمران خان میری سیاسی ملاقاتوں سے نہیں بلکہ ملکی تباہی و مہنگائی...

عمران خان میری سیاسی ملاقاتوں سے نہیں بلکہ ملکی تباہی و مہنگائی سے گھبرا گئے ہیں، شہباز شریف

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو میری سیاسی ملاقاتوں سے نہیں بلکہ ملکی تباہی اور مہنگائی سے گھبراہٹ اور پریشانی ہے۔

احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی تو سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور بیٹے حمزہ شہباز پیش ہوئے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو گھبراہٹ اور پریشانی میری سیاسی ملاقاتوں سے نہیں ہے بلکہ انہوں نے ملک میں جو تباہی کی ہے، مہنگائی اور بے روزگاری ہے اس سے ہے، حکمرانوں نے ریکارڈ قرضہ لئے ہیں اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کچھ نہیں کیا، گندم، شوگر ،ایل این جی سمیت دیگر اسکینڈل میں اربوں کھربوں کی کرپشن کی گئی ہے، ملک کی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی گئی ہے، ان معاملات کی وجہ سے انہیں نیند نہیں آتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

جنگل کی خوشبو

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں آرام دہ جو گر نرم و گداز جیکٹ اور ریشمی مفلر سے لیس ہو کر قریبی...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدتحریک انصاف صوائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے شش وپنج میں مبتلا ہے ،اس بات...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

لاہور کا پہلا نمبر

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

سرائے ادب اور مقام اقبال

تحریر؛ ناصر نقویہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ادب آداب پر بحث و مباحثہ تو ہوتا ہے اور دھواں دار ، چونکہ...