Home پاکستان پاکستانی شہریوں کی آف شور کمپنیوں سے ٹیکس لینے کا آغاز

پاکستانی شہریوں کی آف شور کمپنیوں سے ٹیکس لینے کا آغاز

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے پہلی بار پاکستانی شہریوں کی آف شور کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنا شروع کردیا۔

حکومت کے اس اقدام سے ان متمول پاکستانی خاندانوں سے ٹیکس حاصل کرنے کی جانب پیش رفت ہوئی ہے جو ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کے لیے اپنی لوکل انکم کو آف شور کمپنیوں کی انکم باور کراتے ہیں

یہ اہم قدم فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن ( AEOI) ) نے اٹھایا ہے جس سے لوکل اور آف شور کمپنیوں کے جال میں شگاف پڑسکتا ہے جو 39 متمول ترین پاکستانیوں نے قانونی طور پر ٹیکس ادائیگی سے بچنے کے لیے بچھا رکھا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے اب انکم آرڈیننس کے کنٹرولڈ فارن کمپنیز سے متعلق سیکشن 109 A کے تحت 15 فیصد کی شرح سے ٹیکس نافذ کیا ہے۔

کنٹرولڈ کمپنی سے مراد وہ کمپنی ہے جس کا مالک براہ راست یا بالواسطہ طور پر کوئی پاکستانی شہری ہو، انکم پاکستان میں حاصل کی گئی ہو اور 15 فیصڈ ڈیوڈنڈ ٹیکس ادا کرکے قانونی طور پر باہر منتقل کی گئی ہو۔

تاہم ایف بی آر نے قانون میں اس طرح ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا کہ ٹیکس دہندہ کو سیکشن 109A کے تحت اپنی فارن انکم پر مزید 15 فیصد ڈیوڈنڈ دینا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے 39متمول ترین خاندانوں کے 387 اراکین نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں ظاہر کررکھا ہے کہ ان کے آف شور کمپنیوں میں اسٹیک ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...